اسلام آباد

جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا: مریم نواز

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے والد پاکستان جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، والدہ کی حالت بہتر ہوتے ہی پاکستان چلے جائیں گے۔جیو نیوز کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جارہا ہے، جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے، جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے، میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں‘۔علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی سرجری کامیاب رہی۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھوٹی مگر ضروری سرجری تھی اور کلثوم نواز اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close