Featuredاسلام آباد

نوازشریف اور مریم نواز کی قسمت کا فیصلہ کچھ دیر بعد

اسلام آباد: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ ہمارا کیس مضبوط ہے، امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا۔

وہ احتساب عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیپٹن صفدر کا فون کل سے بند کیوں جا رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ جی ہاں ان کا نمبر آف ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف نو ماہ 20 روز تک جاری رہنے والے ایون فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹ) کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گی۔

نوازشریف نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی وطن واپسی تک فیصلہ محفوظ رکھا جائے، وہ کلثوم نواز کے صحت یاب ہوتے ہی پاکستان آجائیں گے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی نوازشریف اور مریم نواز کی درخواستیں بھی آج سماعت کے لیے مقرر کر رکھی ہیں۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے احتساب عدالت کے اردگرد دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کے 900 اہلکار تعینات کردیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے 400 اور رینجرز کے 500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند ہیں اورعلاقے کی کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close