Featuredخیبر پختونخواہ

مولانا ووٹ اسلام کے نام پر لیتے ہیں اور مزے اسلام آباد کے لوٹتے ہیں

نوشہرہ: اپوزیشن کے 7 ارکان ہمارے ساتھ ہیں، میرے ہوتے کوئی مائی کا لال حکومت نہیں گراسکتا

پرویز خٹک کا نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران کا سپاہی ہوں، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں، میرے ہوتے کوئی مائی کا لال حکومت نہیں گراسکتا

وزیر دفاع  نے کہا کہ مولانا ووٹ اسلام کے نام پر لیتے ہیں اور مزے اسلام آباد کے لوٹتے ہیں، کیا صرف مولوی ہی اسلام کا ٹھیکیدار ہے ہم مسلمان نہیں، سیاسی مولوی کب تک منبرومحراب سیاسی مقصد کیلئے ستعمال کرے گا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں، اپوزیشن نے ہمارے 2 ممبران کو ساتھ ملانے کا دعویٰ کیا، روایتی داؤ پیچ کے ذریعے اپوزیشن کا شیرازہ بکھیر کر رکھ سکتا ہوں، نواز شریف اور زرداری کے قرضوں کی ادائیگیاں ہم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے 7 ارکان ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، ہمیں اپوزیشن کے 7ارکان کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close