Featuredاسلام آباد

الیکشن 2018، عمران خان این اے 53 میں ووٹ کاسٹ کریں گے

اسلام آباد: الیکشن 2018 کا انتخابی میدان سجنے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں اور پردیسیوں نے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے کی تیاری بھی پکڑلی ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاووٹ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں رجسٹرڈ ہے، وہ اسلام آبادماڈل اسکول فاربوائزڈھوک جیلانی میں ووٹ کاسٹ کریں گے جس کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے ۔

پاکستان ویوز کے مطابق عمران خان کا شماریاتی بلاک کوڈ 501010450 اور سلسلہ نمبر 478 ہے،عمران خان ووٹ پول کرکے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ بھی کریں گے جس کے بعد لاہور روانہ ہوجائیں گے اور عام انتخابات کےنتائج زمان پارک لاہورمیں سنیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close