Featuredاسلام آباد

کن فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے گئے ہیں ؟نگران حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آرمی کی تعیناتی کے لیے ضابطہ اخلاق ہے جو ویب سائٹ پر لگا ہے اور مجسٹریٹ کے اختیارات ساری فوج کو نہیں بعض فوجی افسران اور سول آرمڈ فورسز کے افسران کو دیئے گئے۔جن فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ان کی لسٹ سینیٹ میں پیش کردوں گا۔۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بہت افسوسناک ہوگا اگر ہم دہشتگردی کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزام لگائیں، ہمیں متحد ہونا چاہیے، تمام نگران حکومتیں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کوشش کررہی ہیں۔

نگران وزیراطلاعات نے اپنی وزارت پر عائد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کہا گیا وزارت اطلاعات میڈیا سنسرشپ میں ملوث ہے،ہم اس الزام کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے پیمرا کو مکمل آزاد کرنے کے اقدامات کیے، کوشش کی کہ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو آزاد ہوں، ہر سیاسی جماعت کو برابر وقت دیاجائے، ہم سنسر شپ پر یقین نہیں رکھتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close