Featuredاسلام آباد

کسی بھی حلقے میں الیکشن امیدوار کے انتقال پر ہی ملتوی ہوسکتے ہیں،پیپلزپارٹی نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

 

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ،درخواست پیپلزپارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کی جانب سے دی گئی ،درخواست میں این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی حلقے میں الیکشن امیدوار کے انتقال پر ہی ملتوی ہوسکتے ہیں،این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنا غیر ضروری ہے۔

درخواست گزار تاج حیدرنے کہا کہ کیپٹن صفدراورمریم نوازکو سزاسنانے جانے پر ان حلقوں میں الیکشن ملتوی نہیں کئے گئے ، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ این اے 60 میں الیکشن اصل شیڈول کے مطابق کرائے جائیں ۔

واضح رہے کہ عدالت نے ایفی ڈرین کیس میںاین اے 60 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزاسناتے ہوئے نااہل قراردے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close