اسلام آباد

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیئے گئے

اسلام آباد: قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیئے گئے،ایک میں امیدوارکی نااہلی جبکہ 7 حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل ”ایکسپریس نیوز“کے مطابق قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پرانتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ایک حلقہ میں امیدوارکی نااہلی جبکہ سات حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کردیا گیا جس کے بعد 841 حلقوں پرکل انتخابات ہوں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 60 پرحنیف عباسی کی نااہلی کے بعد، پی کے 78 پشاور، پی پی87 میانوالی، پی ایس87 ملیر، پی کے99 ڈی آئی خان اورپی بی 35 مستونگ، پی پی 103 اوراین اے103 فیصل آباد پرانتخاب ملتوی ہوا،واضح رہے کہ کل ملک بھرمیں عام انتخابات منعقد ہورہے ہیں جہاں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 جب کہ چاروں صوبوں کی مجموعی طورپر577 میں سے 570 نشستوں پرکل رائے شماری ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close