اسلام آباد

بیگناہ جانوں سے کھیلنے کا شیطانی عمل ہمیشہ کیلئے روکا جانا چاہیے : اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ بڑی تعداد میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پربہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ بے گناہ اور معصوم جانوں سے کھیلنے کا یہ شیطانی کھیل ہمیشہ کے لیے روکا جائے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم دہائیوں سے بد ترین دہشت گردی کا شکار ہیں۔ اس شیطانی عمل کے پیچھے ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close