اسلام آباد

کوئٹہ بار کے صدر کا قتل اور اسپتال کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے : عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا پہلے کوئٹہ بار کے صدر اور پھر اسپتال کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے۔ جنگ کے حالات میں بھی اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

عمران خان نے کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ جاں بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close