اسلام آباد

بھارتی ہائی کمشنر کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات، پاک بھارت تعلقات پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: عام انتخابات میں جیت کے بعد تحریک انصاف حکومت سازی میں مصروف ہیں اور عمران خان کی قومی اور بین الاقوامی رہنماؤں کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بنی گالہ میں عمران خان کیساتھ اہم ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پربھارتی صدرکی جانب سے مبارکباد دی،بھارتی سفیر نے پاکستان میں نومنتخب حکومت کیساتھ تعاون ،اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر دیا ، اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے بھارتی صدر کی جانب سے تہنتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پربھارتی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close