اسلام آباد

شہباز شریف آج اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے

اسلام آباد: حزب اختلاف کی اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا تاہم امیدوار کے نام کا اعلان آج شہباز شریف کریں گے۔ گزشتہ روز اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ صدارتی امیدوار کے نام پر فیصلہ نہ ہو سکا، اعتزاز احسن کے نام پر (ن) لیگ اور دیگر جماعتیں راضی نہ ہوئیں جس کے بعد پیپلز پارٹی نے ہنگامی میٹنگ بلاکر صدارتی انتخاب کیلئے اعتزاز احسن کے علاوہ دیگر ناموں پر بھی مشاورت کی۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے تاہم متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان آج مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کریں گے۔ واضح رہے کہ 4 ستمبر کو سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close