Featuredاسلام آباد

وزیر خارجہ نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ہالینڈ کی حکومت کے سامنے اٹھا دیا

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈچ ہم منصب سے  رابطہ  کرکے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈچ پارلیمان کی جانب سے ایسےاقدامات سے دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح  ہوں گے جب کہ نفرت اور عدم برداشت کوتقویت ملے گی۔

گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں پر پاکستان پہلے ہی ملک میں متعین ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کراچکا ہے  جب کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close