اسلام آباد

کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیراہیں

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بنیادی طور پر شکایت پر کارروائی کرنے والا ادارہ ہے جسے بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے قائم کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسران کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرتے ہیں اور قانون کے مطابق شہادتوں کی بنیاد پر زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہیں.

چیئرمین نیب کے مطابق نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 277.909 ارب روپے کی ریکوری کی ہے. نیب کو تین لاکھ 21 ہزار 318 شکایات موصول ہوئیں جنہیں قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا.

قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ 16 سال کے مختصر وقت میں نیب کی کارکردگی دنیا کی کسی بھی تفتیشی ایجنسی سے کہیں زیادہ بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ ٹرانپرنسی انٹرنیشنل نے 2014ء میں پاکستان کو 175ویں سے 126 پر ریٹ کیا جبکہ 2015ء میں مزید کم ہوکر یہ 126سے 117پر آگیا.

انہوں نے کہاکہ انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے نیب کو پولیس اور ایف آئی اے کے مقابلے میں پلڈاٹ اور مشال پاکستان کے سروے میں 42 فیصد عوام کے اعتماد کا حامل ادارہ قرار دیا گیا ہے.

واضح رہےکہ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کی مضر اثرات سے متعلق اگاہی کےلیے نوجوانوں کی شمولیت کو خصوصی توجہ مرکوز کی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close