اسلام آباد

جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ہرزہ سرائی، بالآخر فیصل رضا عابدی کی باری آ گئی، بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی کی بھی اب باری آ گئی ہے اوران کے خلاف بھی بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ہتک اور دھمکی آمیز لہجے میں بات کی تھی جس پر ان کے خلاف 20ستمبر کو سیکرٹریٹ پولیس سٹیشن اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آر سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر شاہد حسین نے درج کروائی تھی۔رپورٹ کے مطابق اب سندھ حکومت نے اسلام آباد پولیس کو فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت داخلہ سندھ نے گزشتہ روز تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کراچی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری میں اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی نے آن لائن پلیٹ فارم ’نیا پاکستان‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے چیف جسٹس کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ ان کا یہ انٹرویو 2جولائی کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ فیصل رضا عابدی نے اس انٹرویو میں چیف جسٹس ثاقب نثار کو غدار بھی قرار دیا اور اس کی توجیہہ یہ پیش کی کہ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close