اسلام آباد

وزیراعظم اکیلے ہی قانون منظور کریں گے تو وہ کالعدم

وزیراعظم کابینہ کے مشاورت کے بغیر مالیاتی اُمور پر فیصلہ کرنے کے مجاذ نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ان درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آئین میں وفاقی حکومت کی جو تشریع کی گئی ہے اس سے مراد وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ہے۔

اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی امور سے متعلق وزیراعظم وفاقی کابینہ کی پیشگی منظوری اور اس پر غورو خوض کے بعد بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے مجاذ نہیں ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ اگر کوئی آرڈیننس بھی جاری کرنا ہے تو اس کو بھی وفاقی کابینہ کی پیشگی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر وزیراعظم اگر کسی مالیاتی اُمور پر اکیلے کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اُسے کالعدم ہی تصور ہوگا۔

اس فیصلے میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ ملکی آئین میں دیے گئے رولز آف بزنس کی پاسداری کی جائے جس کے مطابق وزیراعظم یا اکیلے وفاقی وزیر وفاقی حکومت کا درجہ نہیں رکھتے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈپٹی سیکریٹری کی طرف سے ان مصنوعات پر لیوی ٹیکس عائد کرنے سے متعلق جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس کی وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ سے پیشگی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

واضح رہے کہ لیویز ٹیکس کے خلاف مختلف کمپنیز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں جنھیں مسترد کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کمپنیز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ان درخواستوں کی سماعت میں عدالتی معاون اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر نےبتایا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد وفاقی حکومت کے رولز آف بزنس اور اختیارات سے متعلق ایک طریقہ کار وضح کردیا گیا ہے جس کے بعد اب کوئی بھی بیوورکریٹ اپنے طور پر یا متعقلہ وفاقی وزیر کے حکم پر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ اس کے لیے مالیاتی امور پر غورو خوض کے علاوہ وفاقی کابینہ کی پیشگی اجازت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close