اسلام آباد

پی آئی اے کے مسافر کنفرم ٹکٹ پر شاہین اور ایئر بلیو سے سفر کرسکتے ہیں

اسلام آباد : دونوں اداروں سے معاملات طے پا گئے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصلہ مسافروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

ملازمین کی ہڑتال سے پریشان مسافروں کی سہولت کیلئے پی آئی اے، شاہین  اور ایئربلیو کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔ پی آئی اے کی کنفرم ٹکٹ پر نجی ایئر لائنز سے سفر کیا جاسکتا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے شاہین اور ایئربلیو کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں جن کے تحت کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، دبئی ، مسقط ، جدہ اور ریاض کے لئے جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹ ہوں وہ ایئر بلیو اور شاہین ایئر لائن کے جہازوں میں سفر کرسکتے ہیں ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ اقدام ملازمین کی ہڑتال سے متاثر ہونے والے مسافروں کی سہولت کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close