اسلام آباد

تحریک استحقاق کا ہتھیار استعمال کرکے کیس پر اثرانداز ہونا درست نہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک استحقاق غیر آئینی ہے،تحریک استحقاق کا ہتھیار استعمال کرکے کیس پر اثرانداز ہونا درست نہیں۔ایسے کیس پر تحریک استحقاق لانا قانون کے خلاف ہوگا،
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے ڈی جی نیب کے ٹی وی انٹرویوز سے متعلق اپوزیشن کی تحریک استحقاق کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ضیاءالحق کی پارٹی ہے اس لئے بات نہیں سنتی۔کیا اپوزیشن اسپیکرکوڈکٹیٹ کرے گی؟ اپوزیشن اسپیکرکوڈکٹیٹ نہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت سب برابر ہیں۔اپوزیشن لیڈرآئے تووزیرقانون نے کہا کہ نیب کا میڈیا ٹرائل نہ کریں،اپوزیشن لیڈر نے وزیر قانون کے اعتراض کے باوجود نیب کیس پر تقریر کی۔ فواد چوہدری کو فلور دینے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میرے بات کرنے پر اپوزیشن کو ویسے ہی اعتراض ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close