اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیراعظم دورے کے دوران ولی عہد سمیت یو اے ای کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وزیرخزانہ ، وزیر پٹرولیم، وزیر پاور ڈویژن اور مشیر تجارت بھی ہیں۔
 
متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
 
ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے شاہی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈربھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close