Featuredاسلام آباد

افغان طالبان پر پاکستان کا اثر و رسوخ محدود ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کی نسل کشی کی بھرپور مذمت کرتا ہے، بھارت طاقت کے زور پر مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ افغان طالبان پر پاکستان کا اثر ورسوخ محدود ہے، تاہم افغان امن عمل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی نئی لہر اور درجنوں کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان کا سخت موقف اپناتے ہوئے 5 فروری کو لندن میں احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم بھی کیا گیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی نسل کشی کر رہی ہے، بھارت بین الاقوامی اداروں کو کشمیر میں جاری مظالم کی تحقیقات کی اجازت دے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن کا خواہاں ہے، سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو سب نے سراہا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس ممبئی کے حوالے سے پر ہمارا دعویٰ پرانا ہے، اس پر قبضہ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور کی سرزمین کو بھارت کے حوالے خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ حامد نہال انصاری کو جاسوسی کے الزام میں سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close