اسلام آباد

گرفتار دوملزموں کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پرضمانت منظور کرلی ہے

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے بچوں کے اعضاءبھارت اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے سیکشن افسر عمر شہاب اور شیراز رﺅف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کے پاس ملزمان کے خلاف اعضاءبھارت سمگل کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔ عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان بچوں کے اعضاءبھارت فروخت کرنے کے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث ہیںگروہ کے دیگر ملزمان بھی گرفتار کیے جا چکے ہیںجن کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close