اسلام آباد

عالمی عدالت برائے انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے

اسلام آباد: عالمی عدالت برائے انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی جانب سے منگل کو دلائل دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو کلبھوشن کیس کی سماعت شروع ہوچکی ہے پہلے روز بھارت کی جانب سے دلائل دیئے گئے اور منگل پاکستانی وکلاء دلائل دینگے ،20 فروری کو بھارت وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق 21 فروری کو پاکستان بھارتی وکلاء کے دلائل پر جواب دیں گے۔ سفارتی ذرائع دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام، اٹارنی جنرل، وزارت قانون کے اعلی حکام بھی سماعت میں شرکت کیلئے ہیگ پہنچ چکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کلبھوشن کی ریٹائرڈ منٹ کے بھارت نے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کریگا۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ مبارک حسین پٹیل کے نام سے جاری پاسپورٹ پر تسلی بخش جواب بھارت نے نہیں دیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مبارک حسین پٹیل کے نام سے سترہ بار کلبھوشن یادیو نے دلی کا دورہ کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان عالمی عدالت کے ممکنہ فیصلے سے پرامید ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عالمی عدالت سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ تین سے چار ماہ تک سنائی گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اپنے شواہد عالمی عدالت میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان یا بھارت مزید دستاویزات عالمی عدالت میں جمع نہیں کروا سکتے۔

سفارتی ذرائع نے برطانوی ادارہ کے حوالے سے بتایا کہ کلبھوشن کی جعلی شناخت کیلئے بھارت نے اصل پاسپورٹ جاری کیا۔ذرائع کے مطابق برطانوی ادارے نے کلبھوش یادیو کا پاسپورٹ اصلی قرار دے دیا۔برطانوی ادارہ کے مطابق حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاسپورٹ بھارتی حکومت کا جاری کردہ ہے۔برطانوی اداے کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو نے جعلی شناخت اپنا کر حسین مبارک کے نام سے سفر کیا۔ برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حسین مبارک پٹیل کا پاسپورٹ اصلی، شناخت جعلی ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے برطانوی ادارے کی رپورٹ عالمی عدالت میں پیش کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close