اسلام آباد

خورشید شاہ کی گفتگو اور لہجے میں بدلاﺅ کا سیاق و سباق سمجھتے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گفتگو اور لہجے میں بدلاﺅ کا سیاق و سباق سمجھتے ہیں ،حکومتی اشارے کے بعد پیپلز پارٹی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر پہلے موقف سے رجوع کا فیصلہ کر چکی ہے تو یہ اس کا حق ہے ،پاناما زدہ حکمرانوں کے پہلو سے جو بھی بندھنا چاہے گا صفر ہو جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاناما لیکس پرعمران خان اور تحریک انصاف سرخرو ہوچکی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close