Featuredاسلام آباد

پاکستانی شیعوں کیلئے وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

اسلام آباد : آپ نے بس محرم الحرام کے جلوس یا عوامی اجتماع میں احتیاطی تدابیر کیساتھ شریک ہونا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی شیعہ کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ ہمارے بھائی ہیں، محرم کی مجالس و جلوس میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کریں۔

پاکستانی شیعہ کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے لہذا آپ نے بس محرم الحرام کے جلوس یا عوامی اجتماع میں احتیاطی تدابیر کیساتھ شریک ہونا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلوسوں میں جائیں تو ماسک لازمی پہنیں، اور ایک دوسرے سے تھوڑا فاصلہ رکھیں تاکہ کورونا کے خطرے سے بچا جاسکے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ ایران کے علماء بھی زیادہ سے زیادہ ماسک پہننے کی تاکید کررہے ہیں اور خود بھی ماسک کا استعمال کررہے ہیں لہذا ماسک پہنیں تاکہ اس کورونا کے عذاب سے بچا جاسکے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایک بار انشاءاللہ اس عذاب سے جان چھوٹ جائے پھر اس ہی طرح سے محرم منایا جائے گا جیسے پہلے مناتے آرہے ہیں، کورونا کے کیسز کافی حد تک کم ہوگئے ہیں اللہ تعالی کا شکر ادا کریں اور بس اس دفعہ احتیاط کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close