Featuredسندھ

پاکستان کی ہوابازی صنعت میں غیرملکی ایئرلائن کا اضافہ

کراچی: چیم ونگز کی پرواز دمشق سے آج سوا 2بجے جناح ٹرمینل پہنچے گی

غیر ملکی ایئرلائن ‘چیم ونگز ایئر’ نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے، چیم ونگز کی پہلی باقاعدہ پرواز آج کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : جزوی ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا

غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے 150 سے زائد مسافر پاکستان پہنچیں گے۔ پرواز کو سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا جائے گا۔

چیم ونگز کی پرواز بھی آج ہی مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔

چیم ونگز ایئر ملکِ شام کی ایک نجی ایئرلائن ہے جس کا صدر دفتر دارالحکومت دمشق میں قائم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close