اسلام آباد

کورونا ویکسین سینٹرز فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے یکم فروری سے کورونا ویکسین سینٹرز فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ضلعی محکمہ صحت نے وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ مراسلے میں وفاقی کورونا ویکسین سینٹرز میں کام 30 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عملہ یکم فروری کو تعینات ہو گا۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے یا اتوار کو پہنچ جائے گی۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ آج ویکسین کیلئے چین روانہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ ویکسین پاکستان پہنچے گی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعداد لاکھوں میں ہے، جنہیں پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close