اسلام آباد

پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے لیے درخواست دائر

سابق صدر پرویزمشرف کےریڈ وارنٹ جاری کرنےسےمتعلق عدالت میں ہارون الرشیدغازی کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت مشرف کےریڈوارنٹ جاری کرنےکےاحکامات جاری کرے۔

دوسری جانب پرویزمشرف کی طرف سےجسٹس(ر)عبدالوحید نے وکالت نامہ جمع کردیا ہے، سابق صدر کے نئے وکیل اختر شاہ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف عدالت میں پیش ہوناچاہتے ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات اوران کی صحت اجازت نہیں دے رہی۔

علاوہ ازیں پرویز مشرف کے وکیل نےعدالت سے مزید مہلت مانگ لی ہے، عدالت نے مہلت کی استدعا قبول کرتے ہوئے سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔

یہاں پڑھیں:لال مسجد کیس، پرویز مشرف اشتہاری قرار،جائیداد ضبط کرنے کا حکم

یاد رہے کہ لال مسجد کیس میں مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئےان کی ضمانت ضبط کرنے کا حکم صادرکیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج کے سلسلے میں گزشتہ کئی ماہ سے بیرونِ ملک مقیم ہیں اورانکے وکلا کے مطابق صحت کے مسائل انہیں سفر کرکے وطن آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close