اسلام آباد

کوشش کررہے ہیں کہ کچھ بندوشوں میں نرمی کی جائے

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کے باعث پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کوشش کررہے ہیں کہ کچھ بندوشوں میں نرمی کی جائے تاہم فوری طور پر زیادہ چیزیں کھولی تو ایسا نہ ہوکہ دوبارہ سب کچھ بندکرناپڑجائے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ویکسی نیشن کا تجربہ اچھا رہا ہے ، کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں ویکسین سے کسی قسم کے سائیڈ افکیٹس نہیں آئے، ابھی تک بالکل واضح ہے کہ ویکسی نیشن بالکل محفوظ ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آبادایف نائن پارک میں ویکسی نیشن سینٹرکاانتظام کیاہے ، ایف نائن پارک میں 75کاؤنٹربنائےجارہےہیں، ایک دن میں 7ہزار سے زائدویکسی نیشن کی جائےگی اور 60سال سےزائدعمرکےلوگوں کوانتظارنہیں کرناپڑےگا۔

سربراہ این سی او سی نے کہا ساتھ ساتھ مہم کاآغازکرنےجارہےہیں،جس کے نام پر بات چیت چل رہی ہے، اسلام آبادکےشہری ویکسی نیشن مہم میں بھی دکھائیں کہ یہ ماڈل شہرہے، ہم اسلام آباد انتظامیہ کیساتھ ملکرکام کررہےہیں، ہمیں تاجرتنظیموں کے ساتھ بھی میٹنگز کرنی ہیں، انشااللہ اسلام آباد کو کورونا فری بنانا ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے پاکستان معمول کےحالات کی طرف جائے، ہم سب نےیورپ اوراپنےخطے میں ہولناک مناظرخطےمیں دیکھے ہیں، ہم نے دیکھاکہ ہمارے اپنے خطے میں کیا ہورہا ہے۔

اسد عمر نے کہا عیدکی چھٹیوں میں بھی ہمارےفورسزکےاہلکاروں نےکام کیا، وباکےپھیلاؤمیں اضافہ رکاہےلیکن وباختم نہیں ہوئی، اب بھی ساڑھے چار ہزار مریض اسپتالوں میں ہیں، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے جلد سے جلد ویکسین کرائیں۔

ویکسی نیشن سینٹر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرجگہ ویکسی نیشن سینٹرکھولےجارہےہیں، تمام ایم این اے،ایم پی ایزسے اپیل ہے اس مہم کو لیڈ کریں، یہ پورےپاکستان کی مہم ہےکسی ایک پارٹی کی نہیں۔

 

 

لاک ڈاؤن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہےہیں کہ کچھ بندوشوں میں نرمی کی جائے ، تمام فیصلے آج ریلیزکردیے جائیں گے، ان میں دو چیزیں نظر آئیں گی، فوری طور پر زیادہ چیزیں کھولی تو ایسا نہ ہوکہ دوبارہ سب کچھ بندکرناپڑجائے۔

اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ،کل شام سے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اس سےزیادہ پریشانی کی بات نہیں ہے، کل شام سے باتیں ہیں اس لئےآئی اسٹینڈ ود عمران خان کاٹوئٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کوشک ہےپی ٹی آئی صرف عمران خان ہےتووہ سیاست کونہیں سمجھتا، کل بھی تحریک انصاف عمران خان تھی آج اورکل بھی عمران خان ہوگی، جہانگیرترین کااسکرین شارٹ دیکھاوہ کل بھی پی ٹی آئی کیساتھ تھےاورآج بھی، تحریک انصاف جہاں کھڑی ہےاس میں کسی کوئی شک نہیں ہوناچاہئے۔

 

 

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سوال پوچھ رہےہیں اسکینڈلزتحریک انصاف حکومت میں کیوں آتےہیں، اگرکوئی ایسابندہےجوکہے70سالوں میں ملک لوٹا نہیں گیاتوملاقات کرادیں، عمران خان گزرےہوئےکل کی بات نہیں کرتا، اگرآج بھی کچھ غلط ہوتا ہے توعمران خان اس پربھی آوازاٹھاتاہے،اسدعمر

 

یہ بھی پڑھیں: ویکسین لگانے کیلئے رجسٹریشن کا اگلا مرحلہ16مئی سے شروع

 

اسد عمر نے سوال کیا کہ کیااس سےقبل کبھی چینی کی کمی نہیں ہوئی،سبسڈیاں نہیں دی گئیں، بڑے بڑے پراجیکٹ پرلوگوں نےاربوں ڈالر کمائے ، عمران خان حکومت گزرنےکاانتظارنہیں کرتاوہ اسی دن فیصلہ کرتاہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close