Featuredاسلام آبادتعلیم و ٹیکنالوجی

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد: میٹرک و انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک لیے جانے کا اعلان

این سی او سی نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک لیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق صوبے 31 مئی سے کلاسز شروع کرسکتے ہیں، کلاسز کا اجرا کورونا ضوابط (ایس او پیز) کے ساتھ متبادل دنوں میں کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے عملے کی ویکسینیشن لازمی کروائی جائے۔

این سی او سی نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کی ویکسینیشن 10 جون تک مکمل کروائی جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آنے والے مسافروں کے صرف مجاز لیبارٹیریز سے کروائے گئے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوں گے۔

این سی او سی نے واضح کیا کہ غیر مجاز لیبارٹیری کے ٹیسٹ والے مسافر کو بٹھانے پر ایئرلائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، جو مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے کسی بھی سیاح کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹل میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس نے ملک میں کورونا ویکسینیشن اور ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جبکہ سندھ میں بڑھتے کورونا کیسز پر انتباہ جاری کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close