اسلام آباد

پرائم منسٹر ہاوسنگ اسکیم کی معلومات اور درخواستوں کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح

اسلام آباد : پرائم منسٹر ہاوسنگ اسکیم میں کم لاگت گھروں کی معلومات اور درخواستوں کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا گیا،موبائل یونٹ قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی معلومات اور درخواستوں کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا ، یونٹ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ،نیشنل بینک کے اشتراک سے سہولت فراہم کرےگا۔

موبائل یونٹ پرائم منسٹر ہاوسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا، ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح میں سہولت فراہم کرے گا ، بعد ازاں پورے پاکستان میں ایسے موبائل یونٹ قائم کئے جائیں گے۔

موبائل یونٹ کورونا کے دوران بینکوں پردباؤ کم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوں گے ، وزیراعظم نے نیشنل بینک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کم آمدن افرادکوذاتی چھت کےلئےہر ممکنہ سہولت دینا اولین ترجیح ہے، بینکوں کی جانب سےعوام کو قرض کی فراہمی کو ممکنہ حدتک آسان بنایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close