اسلام آباد

فلیگ شپ منصوبہ نوجوانوں کےحالات بدلنے لگا

اسلام آباد : وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ نوجوانوں کے حالات بدلنے لگا اور 11 ہزار نوجوانوں نے ذاتی روزگار حاصل کر لیا ، حکومت نے بجٹ میں نوجوانوں کیلئے مزید 100 ارب روپے مختص کر دیئے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےتحت نوجوانوں کوروزگارفراہمی کاسلسلہ جاری ہے ، وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ نوجوانوں کےحالات بدلنے لگا ، حکومتی تعاون کے نتیجے میں 11 ہزار نوجوانوں نے ذاتی روزگار حاصل کر لیا ، اب تک 11 ہزار نوجوان مرد اور خواتین میں 10 ارب روپےکی رقم تقسیم کئے گئے۔

حکومت نے بجٹ میں نوجوانوں کیلئے مزید 100 ارب روپے مختص کر دئیے ، کامیاب جوان پروگرام نےپشاورکےبےروزگارنوجوان نعیم خان کےحالات بدل دیے ، بے روزگاری سے تنگ نعیم خان بوڑھے باپ کا سہارا کیسے بنا؟

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارکی جانب سےایک اور ڈاکیومنٹری جاری کی گئی ، جس میں نعیم خان نے بتایا کہ ہاتھ میں ہنر تھا لیکن وسائل نہ ہونے کےباعث بےروزگار تھا، کامیاب جوان پروگرام میں اپلائی کیا تو 3 ماہ میں کاروبار کیلئے رقم مل گئی، اپنی ورکشاپ بنانے کا خواب پورا کر کے گھر والوں کیلئے سہارا بن گیا۔

والدنعیم خان کا کہنا تھا کہ 50سال گزرگئےکسی حکومت نے حال تک نہ پوچھا، کامیاب جوان پروگرام شروع ہواتوبیٹےکوساڑھے 7 لاکھ روپے مل گئے، اب باعزت روزگار کے ذریعے گھر کا نظام بہترین چل رہاہے۔

نعیم خان نے مشکل وقت میں مدددینے پر وزیراعظم عمران خان اور کامیاب جوان ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے عمل میں خاطرخواہ تیزی آ چکی ہے، وزیراعظم نوجوانوان کو برسرروزگار دیکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایات پر 100 ارب روپے کی مزید رقم مختص کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : احساس پروگرام کے لیے بجٹ میں 260 ارب روپے مختص کیے ہیں

حکومتی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 10 ارب کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ، بلا تفریق میرٹ پر 11 ہزار نوجوانوں کو اربوں روپے تقسیم کئے جاچکے، پروگرام کا بنیادی مقصد کمزور،پسے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close