اسلام آباد

ای سی ایل میں اب صرف 3100افراد کے نام رہ گئے :وزیر داخلہ چوہدری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں صرف 3100افراد رہ گئے ہیں ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران پولیس ،نادرا حکام اور وزارت کے دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں نادرا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نادرا کو سال 2011-2012کے دوران 1.68ارب روپے کا نقصان ہوا لیکن رواں سال کے دوران نادرا نے ریکارڈ ایک ارب روپے سے زائد کا منافع کمایاہے ۔
اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کی بناپر 8500افراد کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے گئے ہیں اور اب ای سی ایل میں صرف 3100افراد رہ گئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close