Featuredاسلام آباد

ملک کی محب وطن قوتیں عمران خان کے مذموم عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گی : وزیر خارجہ

کراچی: مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بیمثال قربانیاں دی ہیں

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ عمران خان اس ملک، اس کی معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دفاعی ادارے اور اس کے کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانا، اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکیسٹ کی پہچان ہے، عمران خان انتشار و افراتفری پھیلا کر پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام جیسا ملک بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ملک کی محب وطن قوتیں عمران خان کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔
بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بیمثال قربانیاں دی ہیں، پورے ملک کے عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close