اسلام آباد

وزیراعظم کے ترقی کے دعوے سمجھ سے بالاتر ہیں، شفقت محمود

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ترقی کے دعوے سمجھ سے بالاتر ہیں، وزیر اعظم کا پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی فراہمی کا دعوی مضحکہ خیز ہے، پورے ملک میں بجلی اور گیس کی شدید قلت جاری ہے، وعدوں اور دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں ناکام رہے، ان چار برسوں میں ملکی معاشی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعظم کے چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ترقی کے کسی بھی اشارئیے کو دیکھا جائے تو انتہائی مایوس کن تصویر سامنے آتی ہے۔ ان چار برسوں میں ملکی تاریخ کے ریکارڈ اور مہنگے ترین قرضے لیئے گئے۔ وزیراعظم انفرا سٹرکچر ڈیویلپمنٹ کو ترقی کا نام دیتے ہیں تو لاہور کے علاو ہ پورا پنجاب بدحالی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
شفقت محمودنے یہ بھی کہا کہ ہسپتالوں سے لے کر تعلیمی اداروں تک ہر ادارہ اور ہر شعبہ محرومی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ وزیراعظم کی حکومت کے جبر سے پنجاب کا کسان معاشی طور پر موت کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ قوم کی نظریں ان سیاسی تقریروں کے بجائے عدالت کے فیصلے پر لگی ہیں۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ پاناما کی فیصلے کے بعد قوم کسی سمت میں اگے بڑھنے سے پہلے کرپشن اور کرپٹ کرداروں سے نجات چاہتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close