اسلام آباد

وزیراعظم نواز شریف کی ڈاکٹر حسن روحانی کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایران کے صدارتی انتخاب میں دوسری مدت کیلئے کامیابی پر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایرانی صدر کے نام اپنی تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے عوام نے وژنری اور دانشمندانہ قیادت کے حامل رہنما کا انتخاب کیا ہے، جن کی قیادت میں ایران نے تمام قومی اور علاقائی دائرہ کار میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ایران تاریخ، ثقافت، روایات اور عقیدے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات، تعاون اور خطے میں امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لئے اقتصادی پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کے لئے ایرانی صدر کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close