اسلام آباد

سوشل میڈیا پر ایس او پی بنانے کا ٹاسک چیئرمین پی ٹی اے کے سپرد

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا سے متعلق ایس او پی بنانےکے متعلق چیئرمین پی ٹی اے کو ٹاسک دیدیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی معاملے پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی۔ وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا سے متعلق ایس او پی بنانے کیلئے چیئرمین پی ٹی اے کو تمام فریقین سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال رائے کے اظہار کے لئے ہونا چاہئے، نہ کہ فساد پھیلانے کے لئے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو یقینی بنانے اور سوشل میڈیا سے متعلق ضابطہ اخلاق بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close