اسلام آباد

تفتیش میں تعصب کا مظاہرہ کیا گیا تو عوام کی عدالت جائیں گے، حسین نواز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ اگر تفتیش کے دوران کسی نے تعصب کا مظاہرہ کیا تو سپریم کورٹ اور عوام کی عدالت جائیں گے۔ جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے روبرو تیسری مرتبہ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ وہ صبح 10 بجے پہنچے اور شام 4 بجے انہیں واپس جانے کی اجازت ملی، جب کہ 2 گھنٹے انتظار بھی کروایا گیا۔ انہیں دوبارہ بھی پیش ہونے کا کہا گیا ہے لیکن اب تک اس کے سمن جاری نہیں ہوئے۔ پوچھ گچھ کے دوران جو کچھ پوچھا گیا ان تمام سوالوں کے جواب دیئے ہیں اور اب جے آئی ٹی کے ارکان ان جوابات سے کتنے مطمئن ہوئے ہیں اس کا وہی بتاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام معاملات قانون کے مطابق چلائے گئے اور منصفانہ رویہ اپنایا گیا تو ٹھیک ہے لیکن اگر تعصب کا مظاہرہ کیا گیا تو پھر معاملہ سپریم کورٹ، عوام اور میڈیا کے سامنے آئے گا۔

حسین نواز نے کہا کہ پہلے قید تنہائی میں تفتیش ہوتی تھی۔ وکیل، گھر والوں اور بچوں سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا۔ تو آج پہلے جیسی بات نہیں ہے۔ تاہم اگر متن، اثاثوں اور معاملات کی بات کریں تو بدقسمتی سے آج بھی وہی ماضی جیسے حالات کا ہی سامنا ہے۔ حسین شہید سہروردی سے لے کر آج تک ہمارے ساتھ ہی یہ سب کچھ ہوتا چلا آیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close