کشمیر

بھارت وادی میں خطرناک ہتھیار استعمال کر رہا ہے، چوہدری یاسین

مظفرآباد: مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لئے بھارت خطرناک ہتھیار استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ برطانیہ میں آباد تارکین وطن سیاسی و معاشی طور پر مستحکم ہیں وہ اپنے ملک کی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین نے برطانوی کونسلر چوہدری ارشد کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ برطانوی کونسلر چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت تبدیلی آئی ہے اور برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے، کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو برطانیہ کے تمام اہم اداروں میں اٹھا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close