کشمیر

سری نگر: حملہ آوروں کی بھارتی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ،11اہلکار زخمی

سرینگر; ”بھارت کا ایک اور ڈرامہ شروع ہو گیا“مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں 3افراد نے بھارتی پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیاہے جبکہ10اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس موقع پر حملہ آوروں کا پولیس سے مقابلہ ہوا جس کے بعد حملہ آور ایک عمارت میں گھس گئے جہاں 80افراد موجود تھے جن کو بحاظت نکال لیا گیا۔حملہ آوروں سے مقابلے کے دوران سکیورٹی فورسز نے اردگرد کی عمارتوں کو خالی کرا لیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت پٹھان کوٹ کے حملے کے بارے میں متضاد خبریں جار ی کر چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close