خیبر پختونخواہ

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 24 زخمی

باجوڑ ایجنسی: تحصیل ناوگئی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی فورسز  علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کرر ہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close