خیبر پختونخواہ

میگا پراجیکٹ دوگنی قیمتوں پر بن رہے ہیں ،تحقیق ہوئی تو کڑیاں شریف برادران سے ملیں گی، مصطفی کمال کے بیان پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے؛ عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے نیب متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، شریف برادران جمہوریت کو نہیں سمجھتے ، ان کا خیال ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے اور عوام ان کے غلام ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کو میٹرو اور اورنج لائن منصوبے پرگھپلوں کی تحقیقات کرنی چاہیں، میگا پراجیکٹس دوگنی قیمتوں پر بنائے جا رہے ہیں ، حکمرانوں نے اونج لائن پر 2سو ارب کا قرضہ لیا ۔شریف برادران نے جو ملک کیساتھ کیا سب کے سامنے ہے،حکمران قومی دولت سے اپنی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ عمرا ن خان کا مزید کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے بیانات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،مصطفی کمال کے بیان سے سچ سامنے آگیا، وہ ایم کیو ایم کے بااعتماد آدمی اورالطاف کے جانشین سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے کہا کہ الطاف حسین دہشت گرد ہے اور اس پر 234 کیس ہیں، ایم کیو ایم دہشت گردی میں ملوث ہے مگر اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ عمران خان نے انکشاف کیا کہ ایک بھارت صحافی نے انہیں بتایا تھا کہ بھارت میں الطاف حسین کے پوسٹر ’’را‘‘ے کہنے پر لگائے گئے تھے۔ہندوستان میں اگر پتہ چل جائے کہ کوئی پارٹی آئی ایس آئی سے فنڈ لیتی ہے تو وہ 24 گھنٹے بھی نہیں چل سکتی مگر ہمیں پتہ بھی چلا کہ ایم کیو ایم ”را“ سے فنڈز لیتی ہے اس کے باوجود چل رہی ہے۔ کے پی کے میں احتساب کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کی پی کے کا احتساب کمیشن آزاد ہو گا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نیب نے ایک سیٹنگ وزیر کو پکڑا مگر میرے سمیت کسی نے اعتراض نہیں کیا، حکمرانوں نے اپنا نیب بنایا پھربھی چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف تحقیقات نہ کی جائیں،موجودہ حکمران نیب سے ڈرے ہوئے ہیں،نیب کو چاہئے کہ میٹرو ٹرین، پاور پلانٹس اور سی پیک منصوبے کی تحقیقات کریں ساری کڑیاں شریف برادران سے ملیں گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتیں متعدد بار اقتدار میں آچکی ہیں ، تاہم پی ٹی آئی اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے مگر کرکٹ میں سفارشی لوگوں کو لگا کر پاکستان کرکٹ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close