خیبر پختونخواہ

تعلیم ہی امیر اور غریب کے مابین فرق مٹا سکتی ہے، پرویز خٹک

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تعلیم کو زیور بنانے والے قوموں نے دنیا پر راج کیا ہے اور تعلیم ہی ملک میں امیر اور غریب کا فرق مٹا سکتی ہے۔ پشاور میں میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تعلیم کو زیور بنانے والے قوموں نے دنیا پر راج کیا ہے، صوبے میں حکومت ملتے ہی تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی جب کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے مختص کیا ہے۔ تعلیم ہی ملک میں امیر اور غریب کا فرق مٹا سکتی ہے، سیاسی لوگوں نے تعلیم، اسپتالوں، پولیس، پٹوار خانوں اور تقرریوں اور تبادلوں پر سیاست کی ہے تاہم کوئی خوش ہو یا نا خوش، ہم نے غریب بچوں کے لیے کچھ ضرور کرنا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اسکولوں کے اسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا، ہم سیاسی لوگ بڑے مجرم بھی ہیں اور اگر ہم غریب بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے تو پھر گھر جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ آلہ دین کا چراغ ہے، حکومت آئی اور سب کچھ ٹھیک ہوا،ہم سسٹم کو ٹھیک کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close