خیبر پختونخواہ

عمران خان کی گورنر ہاﺅس آمد، اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر بننے پر مبارکباد

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نو منتخب گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کو اختیارات سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے گورنر ہاﺅس کا دورہ کیا اور اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر عمران خان نے اقبال ظفر جھگڑا کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو بھی سراہا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے معاملات اختلاف کی بجائے اتفاق رائے سے چلایا جائے گا،خطے کےحالات کا تفاضا ہے کہ ملک کیلئے مل کر کام کیا جائے، صوبہ اور ملکی حالات محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close