خیبر پختونخواہ

ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقصد ایک ہی ہے ، عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا

ن لیگ اقتدار میں آ کر اپنا ذاتی حساب لینا چاہتی ہے

دیر بالا:  ہمیں نفرت کی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا، ہماری مخالف مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے۔

دیر بالا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ دیکھ لیا، شیر تو بلی نکلا، کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا حل نہیں نکالا جا سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نظر نہیں آ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملے گا، ہمیں نفرت کی سیاست کو چھوڑنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نظر نہیں آ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موقع ملے گا، ن لیگ اور پی ٹی آئی سے کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا نواسہ اور شہید بے نظیر کا بیٹا ہوں، ہماری مخالف مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے، دوسری جماعتوں کا ارادہ نہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقصد ایک ہی ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر اپنا ذاتی حساب لینا چاہتی ہے، پتہ نہیں ن لیگ کس کس سے حساب لے گی، دوسری جماعتوں کا ارادہ نہیں کہ وہ عوام کی خدمت کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فروری میں برف باری ہو گی الیکشن آگے کر دیں، الیکشن گرمی میں ہوں یا سردی میں، جیالے ہر وقت تیار ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close