More share buttons
Share with your friends










Submit
خیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکہ میں جوانسال لڑکی ہاتھوں سے محروم

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں جوانسال لڑکی دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق 20 سالہ بغدادا دختر تلاوت خان اپنے گھر کے قریب پہاڑی پر آگ جلانے کے لئے لکڑیاں جمع کررہی تھی کہ اس دوران پہلے سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں اس کے دونوں ہاتھ ضائع ہوگئے جبکہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی گہرے زخم آئیں۔ مقامی افراد کے مطابق مجروحہ کو طبی امداد کے لئے خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہیں لہٰذا حکومت اور دیگر متعلقہ حکام ان کے ساتھ تعاون کریں۔ دوسری جانب واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close