خیبر پختونخواہ

جنوبی وزیرستان : بارودی دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان میں بارودی دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close