خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا حکومت بنانے کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ واضح برتری ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے سربراہ بحرا اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے ارکان کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما بحرا اللہ ایڈوکیٹ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا ہے کہ اُس کے بعد ہی کوئی جواب دیا جاسکتا ہے تاہم دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ واضح برتری پر ہیں جبکہ جے یو آئی نے 7 اور ن لیگ پانچ نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اگر قومی اسمبلی کے حتمی اور سرکاری نتائج کی بات کی جائے تو وہاں پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 100 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close