خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان میں خودکش دھماکا، دو افراد جاں بحق

پشاور: دھماکا تھانہ ہتھالہ کی حدود واوا پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی میں خودکش دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطباق خودکش گاڑی کا ہدف ٹانک سے ڈیرہ آنے والی گاڑیاں تھیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش گاڑی میں دھماکا خیز مواد کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close