خیبر پختونخواہ

مردان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

مردان: علاقہ شیر گڑھ میں کار سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ناکہ بندی پر تعینات 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق شگو ناکہ بندی پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ہیڈ کانسٹیبل فرہاد علی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کانسٹیبل نواز شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ بھی راستہ میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close