خیبر پختونخواہ

جنوبی وزیرستان سے 200 خاندان بکاخیل کیمپ منتقل

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ شکتوئی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے، جس کے باعث 200 سے زائد خاندان محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرگئے ہیں۔ تحصیل لدھا کے علاقہ شکتوئی کے مقامی افراد کے مطابق سال 2009 کے دوران جنوبی وزیستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا گیا تھا تاہم 50 ہزار آبادی پر مشتمل اس علاقے (شکتوئی) کو کلیئر نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث اب اس علاقے میں آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کا کہنا ہے متاثرہ خاندانوں کو شمالی وزیرستان کے بکا خیل کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آپریشن راہ نجات کے باعث ایک لاکھ 50 ہزار خاندان بے گھر ہوئے تھے جن میں زیادہ تر واپس اپنے علاقوں کو چلے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close