خیبر پختونخواہ

پشاور حملہ، ہسپتال میں زیرِ علاج مشتبہ زخمی گرفتار

پشاور: پولیس نے زرعی ڈائریکٹریٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے خیبر ٹیچینگ ہسپتال سے ایک مشتبہ زخمی شخض کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار زخمی احمد عالم خیبر ٹیچینگ ہسپتال میں زیر علاج تھا، جسے صبح حملے میں زخمی افراد کے ساتھ لایا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی شخص سوالوں کا جواب بار بار تبدیل کررہا تھا۔ واضح رہے کہ آج پشاور یونیورسٹی کے زرعی ڈائریکٹریٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد جاں بحق، جبکہ 35 زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close